Skip to main content

ABOUT 

عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان، صدر متحدہ عرب امارات، کی سرپرستی میں

 

COP28 سے پہلے عالمی مذہبی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس

ابوظہبی – 6 اور 7 نومبر 2023

عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان، صدر متحدہ عرب امارات کی سرپرستی میں، مجلسِ علمائے کرام اسلامی، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوامِ متحدہ کے فریم ورک کنونشن (COP28)کے فریقین کے 28ویں اجلاس کی صدارت، کاتھولک چرچ، اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے اشتراک سے 6 اور 7 نومبر 2023 کو ابوظہبی میں ہونے والے ‘عالمی مذہبی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس’ کی میزبانی کرے گی۔

 

 

 

 

 

سربراہی اجلاس کا مقصد آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے میں مذہبی رہنماؤں کی اخلاقی ذمہ داریوں اور مذہب اور سائنس کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر تجرباتی شواہد اور روحانی تعلیمات کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے۔ سربراہی اجلاس، معاشروں کو مستحکم پیشرفت میں شامل کرنے کے طریقوں کو اُجاگر کرتے ہوئے، موسمیاتی انصاف میں تعاون کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور بزرگان کے کردار کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر بھی توجہ دے گا۔ اس کا مقصد مذہبی رہنماؤں کی اجتماعی دانائی اور اہم اثر و رسوخ کو استعمال میں لانا اور برقرار رکھنا ہے تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کیا جا سکے اور ممالک، اداروں اور افراد میں ذمہ داری اور فوری ضرورت کا احساس پیدا کیا جا سکے، جس کا حتمی مقصد آب و ہوا کے انصاف کی طرف سُبک راستہ اختیار کرنا ہے۔

  سربراہی اجلاس میں مختلف مذہبی پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے مذہبی نمائندوں اور رہنماؤں کے علاوہ ممتاز علماء کرام، مفکرین، بااثر نوجوان کارکنان، بااثر خواتین اور مقامی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت اعلیٰ سطحی شرکاء کا ایک متنوع گروہ شامل ہوگا۔ اس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بین الاقوامی تنظیموں کے کئی نمائندے بھی شامل ہیں۔

اجلاس کا موضوعِ بحث

مقررین

اجلاس کا حتمی بیانیہ

مجلسِ علمائے کرام اسلامی (MCE)کے بارے میں

مجلسِ علمائے کرام اسلامی ایک خود مختار بین الاقوامی تنظیم ہے جو 21 رمضان، 1445 ہجری بمطابق 11 اکتوبر، 2014ء کو قائم کی گئی۔ مجلس کا مقصد مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مابین امن کو فروغ دینا اور رواداری، خصوصی تبادلہ خیال اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانا اور بڑھانا ہے، اور اس کی صدارت جامعہ الاظہر کے شیخ الاظہر، علامہ ڈاکٹر احمد الطیب کر رہے ہیں۔ اس میں وہ مسلمان علماء کرام، ماہرین اور رہنما شامل ہیں جو اپنی حکمت، عدل، خودمختاری اور اعتدال پسندی کے لیے مشہور ہیں۔

COP28 میں مذہبی بیٹھک:

عالمی مذہبی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس COP28 کے منتخب صدر – ڈاکٹر سلطان الجابر کو متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک ہونے والے COP28 میں عالمی رہنماؤں کو پیش کرنے کے لیے سفارشات پیش کرے گا۔

 مجلسِ علمائے کرام اسلامی، COP28 کی صدارت، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام، اور کاتھولک چرچ کے اشتراک سے ‘مذہبی بیٹھک’ کا انعقاد کرے گی، جس کا انعقاد فریقین کے اجلاس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیا جائے گا۔ یہ بیٹھک مذہبی شرکت اور بین المذاہب خصوصی تبادلۂ خیال کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، جس کا مقصد آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے لیے مذہبی شخصیات اور رہنماؤں کو شامل کرکے زیادہ مؤثر اقدامات کرنا ہے، جس میں بشمول ماحولیاتی انصاف بھی شامل ہے۔

انسانی اخوت کی دستاویز

4 فروری 2019 کو، پوپ فرانسس اور جامعہ الاظہر کے شیخ الاظہر، احمد الطیب نے ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات میں ملاقات کر کے دنیا کی توجہ حاصل کی، جہاں انہوں نے انسانی اخوت کے دستاویز پر دستخط کیے جو کہ ایک مشترکہ اعلامیہ ہے جس میں دنیا کے تمام لوگوں کے درمیان امن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ان دو عظیم مذہبی شخصیات کے مابین برادرانہ دوستی کے نتیجے میں سامنے آنے والی یہ دستاویز مذاہب کے درمیان خصوصی تبادلۂ خیال اور تعاون کی ثقافت کے لیے ایک بنیادی خاکہ فراہم کرتی ہے۔ اس اعلامیے کا مقصد، اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہم سب ایک انسانی خاندان کے ارکان ہیں، آئندہ نسلوں کو باہمی احترام کی ثقافت کو آگے بڑھانے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

Close Menu

Under the gracious patronage of His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the United Arab Emirates, the Muslim Council of Elders, in collaboration with the Presidency of the 28th Conference of the Parties to the United Nations Framework Convention on Climate Change (COP28), the Catholic Church, and the United Nations Environment Programme, will host the ‘Global Faith Leaders Summit’ which is scheduled to take place in Abu Dhabi on November 6 and 7.